اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنشروں کوببڑی خوشی دے دی گئی ۔ عید پر ان کو تمام واجبات کی ایک ساتھادائیگی کر دی گئی۔ای اوبی آئی نے پنشنر کو جولائی کے ساتھ تین ماہ کے واجبات جاری کر دیے۔ بزرگ پنشنرز کو ساڑھے 8 ہزار کی بجائے ساڑھے 14 ہزار روپے کی رقم موصول ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے جولائی کی پنشن 3 ماہ کے
واجبات کے ساتھ جاری کردی۔اعلامیے کے مطابق 4 لاکھ پنشنرز کو فی کس 14500 روپے ادا کیے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے موبائل فون پر میسج بھی ارسال کیے جارہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنشن یافتگان کسی بھی بینک کی اے ٹی ایم سے اپنی پنشن نکال سکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے بتایا تھا کہ پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں عید سے پہلے ایک پنشن اور واجبات ادا ہوں گے۔