لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے لیک ہونے والی آڈیو کےمعاملے پر عظمیٰ کاردار کو اسمبلی رکنیت سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا حکم دے ڈالا ہے۔احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کی رکنیت معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عظمیٰ کاردار نے پارٹی رہنماؤں کیخلاف ٹیلیفونک گفتگو کی، غیرذمہ درانہ فعل سے پارٹی ساکھ کو شدید نقصان
پہنچایا گیا۔لیکن عظمیٰ کاردار نے احتساب کمیٹی میں اپیل دائر کی تھی کہ ان کا اس آڈیو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ آڈیو گفتگو ان کے خلاف سازش ہے۔ وہ اس آڈیو کیخلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کرنا چاہتی تھی۔ لیکن آج پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کو اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا حکم دے دیا ہے۔بتایا گیا ہےکہ عظمیٰ کاردار نے احتساب کمیٹی کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔