گلگت (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا نوٹس دیدیا گیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی کے باعث سیاحوں کی موجودگی کی اطلاعات پر گلیات کے ہوٹلوں اور ریسٹ ہاوسز مالکان کو 24 گھنٹے کے اندر اپنی عمارتوں کو خالی کروانے کے احکامات دیدیا ہے۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ گلیات میں موجود سیاحوں اور صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ان علاقوں میں کوروانا وبا کی وجہ سے سیاحوں کی آمد پر پابندی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں اب کورونا کی صورتحال کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد اب امپیریل کالج لندن نے بھی اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا اموات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں کورونا سے 371 ہلاکتیں ہوئیں تھیں اور 20 جولائی سے شروع ہوئے ہفتے میں امید ہے کہ اموات مزید کم ہوں گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ ہفتے میں اموات کی تعداد 247 سے 329 کے درمیان رہے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرد سے فرد میں کورونا منتقلی میں پاکستان چوتھے نمبرپرآگیا ہے تاہم ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔ پاکستان میں فرد سے فرد میں کورونا پھیلنے کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر فرد سے فرد میں کورونا منتقل ہونے کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 0.52 سے 0.83 کے درمیان رہی اور مجموعی طورپرپاکستان میں فرد سے فرد میں منتقلی کی شرح صرف 0.73 ہے۔