کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے تجارتی خسارے میں 27فیصد کمی، 8اعشاریہ6ارب ڈالر کی بچت، پاکستان کی برآمدات میں بھی6 اعشاریہ84 فیصد کم ہونے سے ملکی تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، پاکستان بزنس فورم نے خوش خبری سنائی سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ27 فیصد کم ہوگیا ہے جس سے ملکی معیشت کو 8اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔ فورم میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی توانائی کی ضرورت زیادہ تر درآمد ی ذرائع سے پوری ہوتی ہیں، مگر عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو کافی بچت ہوئی ہے،
مئی کے مہینے میں تیل کے بحران کی وجہ سے تین کمپنیوں نے آئل درآمد نہیں کیا اس سے بھی درآمدات کا حجم کم رہا ہے۔ پاکستان بزنس فورم نے درآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ ساٹھ فیصد درآمدی آرڈر برآمدی شعبے کی طرف سے دیئے گئے ، برآمدات میں بہتری کی ایک بڑی وجہ ٹیکسٹائل کو نئے ملنے والے آرڈر ز ہیں، گزشتہ برس کی نسبت پاکستان کی درآمدات میں دس ارب ڈالر میں کمی واقع ہوئی ہے، اسی مناسبت سےپاکستان کی برآمدات میں بھی6 اعشاریہ84 فیصد کم ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب مالی سال 2019-20 میں پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ ہوگیا، زیادہ تر سرمایہ کاری چینی کمپنیوں کی جانب سے پاور اور کمیونیکیشن سیکٹر میں کی گئی ہے۔ ستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی جانب سے844 ملین ڈالر سے زائد کی گئی، چین کے بعد سب سے بڑی سرمایہ کاری ناروے کی جانب سے402 ملین ڈالرکی گئی۔ ہانگ کانگ نے 190 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی۔ خیال رہے کہ رواں سال پاور سیکٹر میں 764 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔