کراچی (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں10پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 166.60روپے سے بڑھ کر166.70روپے اور قیمت فروخت 166.90روپے سے بڑھ کر167روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی ۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپی سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت 188روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 208روپے سے گھٹ کر206.50روپے اور قیمت فروخت210روپے سے گھٹ کر208.50روپے ہوگئی اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر43.90روپے اور قیمت فروخت 44.30روپے سے بڑھ کر44.40روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44.90روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے مستحکم رہی ۔