Thursday November 28, 2024

اسلامی ملک آذربائیجان اور یورپی ملک آرمینیا کے درمیان لڑائی چھڑ گئی، متعدد فوجی ہلاک۔۔

باکو (ویب ڈیسک) اسلامی ملک آذربائیجان اور یورپی ملک آرمینیا کے درمیان لڑائی چھڑ گئی، متعدد فوجی ہلاک، دونوں ممالک کے درمیان اتوار کے روز شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران آذربائیجان کے 5 فوجی جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، آرمینیا کے فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان اور یورپی ملک آرمینیا کی افواج کے درمیان دوبارہ سے مسلح جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آذر بائیجان کی شمالی سرحد پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اتوار کے روز جھڑپیں شروع ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف کی فوجوں نے شدید شیلنگ کی۔ شیلنگ کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک آذربائیجان کے 5 فوجی جاں بحق ہو چکے، جبکہ آرمینیا کے کچھ فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف کئی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ آذربائیجان کا موقف ہے کہ اشتعال انگیزی کا آغاز آرمینیا کی جانب سے کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی برسوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔ آذربائیجان کا دعویٰ ہے کہ آرمینیا نے اس کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

FOLLOW US