لاہور (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی آل رائونڈر ٹام موڈی کی ٹی ٹونٹی الیون میں عالمی نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم جگہ نہ بناسکے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کسی پاکستانی کرکٹر کو شامل نہیں کیا، انھوں نے ٹاپ آرڈر میں روہت شرما کے ساتھ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کا انتخاب کیا،لیفٹ ہینڈر ہونے کی وجہ سے ٹام موڈی نے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر پر نکولس پوران کو ترجیح دی، فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر آندرے رسل کو لیا۔ سپنرز میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن اور افغان لیگ سپنر راشد خان، پیسرز میں مچل سٹارک، جسپریت بمرا اور جوفرا آرچر کو شامل کیا، آئی پی ایل فرنچائز حیدر آباد سن رائزر کے سابق کوچ نے ٹیم کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا ہے۔