Monday November 24, 2025

ایشوریہ رائے بچن اور جیا بچن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آ گئیں سسر اور شوہر میں کورونا کی تصدیق ۔۔

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ایشوریہ رائے بچن اور جیا بچن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آ گئیں۔ سسر اور شوہر میں کورونا کی تصدیق کے بعد ایشوریہ رائے بچن کا کورونا ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے، ساس جیا بچن سمیت دیگر اہل خانہ بھی انفیکشن سے محفوظ قرار۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھشک بچن میں کورونا کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس بھی آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے بچن اور جیا بچن کی کورونا رپورٹ نیگٹو آئی ہیں۔ واضح رہے کہ والد کے کورونا میں مبتلا ہونے کے کچھ دیر بع ہی بالی وڈ کے اداکار ابھیشک بچن نے بھی ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ مہلک وبا کی تشخیص کے بعد وہ بھی اسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔ ابھیشک بچن نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن ان میں کورونا کی علامات ضرور ظاہر ہوئی ہیں۔ اس سے قبل امیتابھ بچن نے تصدیق کی تھی کہ ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس حوالے سے امیتابھ بچن نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں فوری ممبئی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ امیتابھ بچن کی حالت تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے۔ جبکہ اداکار نے ایسے تمام افراد سے جو گزشتہ 10 روز کے دوران ان کے قریب رہے، ان سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن کے تمام اہل خانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹس آ گئی ہیں، رپورٹس کے مطابق ان کی فیملی کے دیگر تمام افراد کورونا سے محفوظ ہیں، اور ان کی رپورٹ نیگٹو آئی ہیں۔