اسلام آباد( مانیرفنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابقہ رہنماء چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک اسلام پسندوں کی جماعت ہے، یہ مذہبی جماعت نہیں ہے، یہ دائیں بازوں کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ن لیگ کے سابق رہنماء چوہدری نثار علی خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں سُنا جاسکتا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ’’ مسلم لیگ ن ایک اسلام پسندوں کی جماعت ہے، یہ مذہبی جماعت نہیں ہے، یہ دائیں بازوں کی ایک سیاسی جماعت ہے ، اس جماعت کا نعرہ بھی تھا، پچھلے پانچ سالوں میں اس جماعت کی لیڈر شپ نے اسلام کے ساتھ کیا کِیا میں یہ نہیں کہنا چاہتا ، اس چیز کا انکو نقصان ہوگا، میں نے قریب ترین لوگوں کو بھی یہ چیز نہیں بتائی،
اب بھی نہیں بتا سکتا، مجھے کوئی چیلنج کرے، نواز شریف کا چہیتا مجھے چیلنج کرے میں جواب دونگا، یہ مسلم لیگ ن وہ مسلم لیگ ن نہیں رہے جسکی بات نظریاتی مسلم لیگ ن کے طور پر کی جائے، اللہ کرے یہ پارٹی اپنی جگہ پر واپس آئے، یہ پارٹی اپنی جگہ پر آگئی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا‘‘۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ میری سیاست ساری زندگی اسلام پسندی میں گزری، مجھے لوگ کہتے ہیں کہ چوہدری صاحب ! آپ لبرل ہوگئے ہیں لیکن میں انکو بتانا چاہتا ہوں مجھے جو مرضی کہہ لو لیکن میں اسلام پسند سیاست کا داعی ہوں۔ ‘‘چوہدری نثار علی خان کا مزید کیا کہنا تھا ؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں : خیال رہے کہ چوہدری نثار کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے، لیکن انکی پارٹی قیادت سے چپکلش اس وقت سامنے آئی جب پارٹی قائدین کی جانب سے انکے مشوروں اور نظریت کو نظر انداز کیا گیا۔
چودہری نثار سابق وزیر داخلہ کہتے ہیں ہم اسلامسٹ ہیں ہماری بنیاد لا الہ الا اللہ ہے جبکہ سابق وزیر دفاع @KhawajaMAsif کہتے ہیں ہم پی ٹی آئی سے زیادہ لبرل ہیں۔ “مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا” #خواجہ_آصف_جھوٹ_نہ_بول @ShamsAmjadJI @betterpakistan @SaadMaqsood2 @shahzad_mirza11 pic.twitter.com/D9E9zV10R2
— Asaad Fakhruddin🍁 (@AsaadAJK_JI) July 10, 2020