کراچی (ویب ڈیسک) کل سے کراچی میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ وفاق وزیر اسد عمر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے کراچی میں لوڈ شیدنگ پر کام کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی میں بھی اضافہ کیاگیا ہے، بجلی کی فراہمی میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2021کی گرمیوں سے پہلے 550 میگاواٹ اضافی بجلی کراچی کے پاس ہوگی، دو سال بعد کراچی کو بجلی کی اضافی فراہمی 1350میگاواٹ ہو جائے گی۔ ماضی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیپرا جلد کچھ دنوں میں اس کی مکمل رپورٹ جاری کر دے گا۔
نیپرا کراچی لوڈ شیڈنگ سے متعلق فیصلہ کرے، حکومت عملدرآمد کیلیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں کیا۔ خیال رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد کراچی کے شہریوں کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف شکایات بھی موصول ہو چکی ہیں جس میں شہریوں کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے بارے بتایا تھا۔ اس حوالے سے کے الیکڑک کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں اس وقت لوڈشیڈنگ کا بدترین دور جاری ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کراچی کے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا جا رہا ہے، اس سے قبل ایک اور واقع میں دیکھا گیا تھا کہ شہریوں نے کے الیکٹرک کے عملے کو کھمبے سے باندھ دیا تھا۔