Thursday January 16, 2025

بریفنگ سے کام نہیں چلاے گا اب کارکردگی دکھانا ہو گی وزیراعظم نے وزرا، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کی کلاس لے لی

اسلام آبا د:وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جاننے کے لیے ترجیحات تبدیل کر لی ہیں۔اب وزیراعظم کارکردگی ثابت نہ کرنے والوں کو گھر بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزرا، مشیران اور بیوروکریسی کام کرے ورنہ گھر جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب بریفنگ سے کام نہیں چلے گا ،کارکردگی دکھانا ہوگی۔

حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعظم نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا اور پرفارمنس ریکارڈ ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا۔وزیراعظم نے اعلیٰ افسران کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ وزرا، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کو حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کے حقائق بتانا ہونگے۔ وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربوں پر بیوروکریسی کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے تاخیری حربوں پر کی افسروں کی سرزنش کی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں ،محکموں اور ڈویژنز سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے آفس کی جانب سے تمام محکموں کو دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکموں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ دو سال کے دوران وزارتوں اور محکموں میں اہم فیصلوں منصوبوں اور اصلاحات کی رپورٹ بھجوائی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔یاد رہے کہ 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کی تھی۔ جس کے بعد 17 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے تھے۔05 اکتوبر 2019ء کو : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے گیلپ نے نیا سروے جاری کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی پر گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی کارکردگی پر 53 فیصد شہری ناراض اور 45 فیصد خوش ہیں۔

FOLLOW US