کابل(ویب ڈیسک)افغان طالبان نے اشرف غنی حکومت سے مذاکرات سے انکار کر دیا، انتہائی سخت شرط رکھ دی، افغان حکومت مشکل میں پڑ گئی،طالبان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے تمام قیدیوں کی رہائی تک بین الافغان مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے قطر میں
افغان طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان کے بیشتر قیدی رہا ہو چکے ہیں، باقی کی رہائی بھی جلد ہونی چاہیے.ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے بارہا کہا ہے، وہ اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کرے تاکہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جاسکے اور بین الافغان مذاکرات شروع ہوں۔افغان حکومت نے چار ہزار سے زائد قیدی رہا کرنے کے بعد چھ سو طالبان قیدیوں کو ان پر مقدمات کی نوعیت کی وجہ سے رہا کرنے سے انکار کیا ہے۔