Thursday November 28, 2024

عزیربلوچ کے کاروبار میں جو پارٹنر تھا وہ اس وقت پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہے، نبیل گبول کا دعویٰ

لاہور(ویب ڈیسک) عزیر بلوچ کے کاروبار میں جو پارٹنر تھا وہ اس وقت پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ اصلی جے آئی ٹی سندھ حکومت نے پیش کردی ہے، سندھ حکومت نے جوجے آئی ٹی جاری کی اس پرتمام اداروں کے دستخط ہیں۔ نبیل گبول نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عزیر بلوچ کے کاروبار میں جو پارٹنر تھا وہ اس وقت پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اصل جے آئی ٹی ہے جس پر چار وفاقی اداروں کےدستخط ہیں، سندھ حکومت نے جوجے آئی ٹی جاری کی اس پرتمام اداروں کے دستخط ہیں اور اصلی جے آئی ٹی سندھ حکومت نے پیش کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی زیدی نے ذوالفقار مرزا کو ہیرو کہہ کر اپنا کیس کمزور کردیا ہے، علی زیدی اپنا کیس ہار چکے ہیں، وہ خاموش رہیں تو بہتر ہے، ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ کے کہنے پر لیاری کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے تھے، علی زیدی جی ڈی اے کوناراض نہیں کرنا چاہتے اسلیے ذوالفقار مرزا کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ بہت ساری ایسی چیزیں جو علی زیدی بتا نہیں رہے،عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے دوسرے کے دوسرے حصے پر تو بات ہو ہی نہیں رہی کیونکہ اسے روک دیا گیا ہے۔ خود حکومتی شخصیات نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے دوسرے حصے کو رکوا دیا۔میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چا رہا ہے۔ایک آدمی جس نے ساری دنیا کے سامنے لاشیں گرائیں،بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو آگ لگائی،اتنا بڑا واقعہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ علی زیدی اس معاملے پر ااکیلے کھڑے ہیں۔دیکھنا چاہئیے کہ عزیز بلوچ کیسے باہر گیا تھا،اب احتساب کا بٹن رک گیا ہے کیونکہ رپورٹ کے دوسرے حصے کو رکوا دیا گیا۔ اور اسے سیاسی بنا دیا گیا ہے۔

FOLLOW US