Thursday November 28, 2024

صرف باتیں نہیں ثبوت بھی حاضر ۔۔۔ علی زیدی نے نبیل گبول کے خلاف ناقابل یقین ثبوت ٹویٹ کر دیا ۔ پیپلز پارٹی کی بنیادیں ہلا دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول کا 4 سال پرانا انٹرویو شیئر کردیا اور کہا تھوڑی سی تحقیق کریں تو بہت سے شواہد مل جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نبیل گبول کا31جولائی 2016 کا انٹرویو ٹوئٹ کردیا اور کہا نبیل گبول نے نجی ٹی وی پرانٹرویومیں کہا سندھ پولیس جے آئی ٹی پر دستخط نہیں کررہی، جے آئی ٹی رپورٹ عزیر بلوچ کی تھی، تھوڑی سی تحقیق کریں تو بہت سے شواہد مل جائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ سامنے آنے والی جے آئی ٹیز انہیں نا معلوم شخص سے ملی ہیں ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن نے علی زیدی سے سوال کیا کہ آپ کو جے آئی ٹی رپورٹ کہاں سے ملی ؟اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا چلیں وسیم بادامی !اگر آج ہونا ہی ہے تو پھر آج ہو جائے ،جب میں وزیر بھی نہیں تھا تو عزیر بلوچ ،ایم کیو ایم کی لڑائیوں پر میں نے کئی پروگرام کیے،جنوری 2017میں میں اپنے بیوی بچوں کو باہر چھوڑ کر واپس آیا ،جب میں واپس گھر آیا تو میرے گھر میں موجود گارڈ نے مجھے ایک لفافہ پکڑا دیا،رات کا وقت تھا اس لیے وہ لفافہ میں نے رکھ دیا ،صبح اٹھا تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کیونکہ اس لفافے میں یہ جے آئی ٹیز تھیں ،یہ رپورٹس میرے گھر اس لیے آئیں کیو نکہ میں اس معاملے پر سب سے زیا دہ شور مچا رہا تھا ،اس لفافے پر لکھا ہوا تھا ”بیسٹ آف لک“۔

FOLLOW US