ایڈاہو (ویب ڈیسک) : امریکا میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا گئے، طہارے امریکی ریاست ایڈاہو میں میں ایک جھیل کے اوپر ٹکرائے، ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں میں 8افراد سوار تھے جن میں سے 2 کی لاشیں مل گئی ہیں تاہم 6 مسافر ابھی لاپتہ ہیں لیکن پولیس کے مطابق تمام افراد کی موت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کوٹینائی کاؤنٹی ،ایڈواہوکےعہدیدارریان ہیگنز کا کہنا ہے کہ حادثہ شہرکوئیر ڈالین کی جھیل کے اوپر پیش آیا، جہاں طیارے ٹکرا کرجھیل میں گر کر ڈوب گئے ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیاروں کےآپس میں ٹکرانے کا سبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ ترجمان فیڈرل ایوی ایشن کا کہناہے کہ حادثے کا شکار طیاروں میں سے ایک سیسنا 206 طیارہ تھا، فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ واقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں ۔حادثے کا شکار طیاروں سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 6 دیگر لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی امریکا میں ہی دو طیارے فضا میں ٹکرا گئے تھے جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔