لندن (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت کا 20 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان، پابندیوں کا شکار ہونے والے سعودیوں پر صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ بی بی سی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے صحافی جمال خشوگی قتل میں ملوث 20 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کی جانب سے کیا گیا ہے: بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ برطانوی حکومت نے آزادانہ طور پر خود اس طرز کی پابندیاں عائد کی ہیں۔
اس سے قبل برطانیہ ہمیشہ یورپی یونین یا اقوام متحدہ کیساتھ مل کر مشترکہ طرز پر عائد کی گئی پابندیوں کے فیصلے کا حصہ ہوتا تھا۔ اب برطانوی حکومت نے ایسے 49 افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان میں جمال خشوگی قتل میں ملوث 20 سعودیوں سمیت روس کے مشکوک افراد اور میانمار کے جنرلز بھی شامل ہیں۔ان افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ جمال خشوگی سعودی صحافی تھے جنہیں 2018 میں ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کیس کے حوالے سے سعودی عرب پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اب برطانیہ نے خشوگی قتل کیس کے سلسلے میں سخت ایکشن لیتے ہوئے ملوث 20 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
Today I will introduce a sanctions regime that will target people who have committed the gravest human rights violations. Global Britain will be an even stronger force for good in the world, in the years ahead.
— Dominic Raab (@DominicRaab) July 6, 2020