Thursday November 28, 2024

امریکی کرنسی کا زوال شروع۔۔۔!!! ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی،زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ مشکل وقت میں بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) ڈالر مزید سستا ہونے کے بعد اسٹاک ایکسچینج 35ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی، تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 67پیسے سستا ہوگیا جس کے بعدد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 73پوائنٹس اضافے سے35 ہزار کی سطح عبور کرگئی۔ ملک بھر میں رواں ہفتے کی پانجویں روز کے دوران روپے نے امریکی ڈالر کا کس بل نکال دیا۔انٹر بینک میں ڈالر166.21روپے پر بند ہوا ہے اور 100انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 35051پوائنٹس پر بند ہوا، 6.74ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ خیال رہے کہ دہشت گردوں کا حملہ اسٹاک ایکسچینج کی ساکھ متاثر نہ کرسکا اور کاروباری سلسلہ پہلے کی طرح آج بھی جاری ہے اور انڈکس میں سطح کی عبوری دیکھی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ بھی جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون تک مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔کیونکہ عالمی اداروں کی طرف سے ملنے والی امداد سے بیرونی ادائیگیوں میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔جس کے باعث روپیہ وقتی طور پر مضبوط ہونے کی طرف گامزن ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے سے 35051 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 186 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازارمیں آج 17کروڑ شیئرز کے سودے 6.74ارب روپے میں ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے اضافے سے 6642 ارب روپے ہے۔علاوہ ازیں انٹربینک میں ڈالر 67 پیسے سستا ہوکر 166.21روپےکا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 167 روپےہوگئی۔اس کے علاوہ سونےکی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافےسے 1 لاکھ4800 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 89850 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 1 ڈالر اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس ہے۔

FOLLOW US