Thursday November 28, 2024

سعودی عر ب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی 18 ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے بعد ہزاروں پاکستانیوں کو بغیر تنخواہ کے رخصت دے دی گئی ہے یا انہیں نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ یہ پاکستانی فوری طور پر وطن واپسی کے منتظر ہیں، جن کی خاطر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یکم مئی سے لے کر 2 جولائی تک سعودی عرب سے91 خصوصی پروازوں کے ذریعے 18 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔ ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے مطابق جدہ اور مدینہ سے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے7,047 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا گیا ہے جبکہ ریاض اور دمام سے روانہ ہونے والی 53 پروازوں کے باعث 10,416 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔گزشتہ روز بھی پی آئی اے کی تین پروازیں پاکستان روانہ ہوئیں۔

ریاض سے سیالکوٹ جانے والی پرواز سے 140، دمام سے سیالکوٹ جانے والی پرواز سے 144 جبکہ دمام سے لاہور جانے والی پرواز سے 140 مسافر وطن واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب سے پاکستان کے تمام شہروں کو جانے والی پروازوں کا کرایہ فکس کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، کراچی اور ملتان کے لیے ٹکٹ کرایہ ایک جیسا ہی ہو گا۔ سعودیہ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1,816ریال جبکہ سپیشل اکانومی کا کرایہ 2,182 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹریول ایجنٹ ٹکٹ کے بدلے میں فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پاکستانی سفارتخانے یا پی آئی اے دفتر کو دی جائے۔جبکہ پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر کسی پاکستانی کو لگتا ہے کہ اسے PIA کی ٹکٹ مہنگے داموں بیچ جا رہی ہے تو وہ مجھ سے براہ راست 0599558311پر رابطہ کر لے۔

دوسری جانب ۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے واضح کیا کہ وطن واپسی کے لیے ان پاکستانی تارکین کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کی ملازمتیں کورونا کی وجہ سے ختم ہو چکی ہیں ۔ زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے کے لیے ٹکٹس صرف پی آئی اے سے براہ راست خریدے جائیں گے۔ پی آئی اے کی جانب سے تمام پاکستانی شہروں کے لیے ایک ہی ریٹ پر ٹکٹ فروخت کی جا رہی ہیں، مسافروں سے اوور چارجنگ اور ان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سید زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ٹکٹس کے بدلے میں زیادہ رقم وصول کرتا ہے تو شکایت درج کرانے کے لیے ان نمبر اور ای میل ایڈریسز پر رابطہ کریں۔‘
[email protected] [email protected]
[email protected] 111-786-786

FOLLOW US