Thursday November 28, 2024

ہنڈا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 2 ہزار سے 20 ہزارروپے تک اضافہ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) ہنڈا موٹرسئیکل کی قیمتوں میں 2 ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب غریب عوام کی سواری کو بھی مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد لوگوں کو اب موٹرسائیکل بھی مہنگے داموں ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1400 روپے، ہنڈا ڈریم 2000 روپے، ہنڈرا پرائیڈر 2000 روہے جبکہ سی جی ون ٹو فائیو 3000 جبکہ سی بی 150 کی قیمت میں 20 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں پر عمل یکم جولائی سے کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہنڈا ڈریم 2000 روپے اضافے کے بعد 82 ہزار 500 کی ہو گئی ہے، اس کے علاوہ سی جی ون ٹو فائیو 2400 مہنگا کر دیا گیاہے جبکہ ہنڈرا پرائیڈر 2000 روپے اضافے کے بعد 107500 میں ملا کرے گا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم جولائی سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے بھی سستی سواری کرنے والوں پر پہاڑ توڑ دیا گیا تھا۔ حکومت نےکچھ دن قبل عوام پر پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا تھا۔ اسی طرح سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر17 روپے 84 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت101 روپے 46 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی تھی جس سے اب غریب عوام کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

FOLLOW US