Thursday November 28, 2024

پاکستان کو بدنام کرنے کی بڑی سازش بے نقاب: کویت ایئر ویز نےکسی پاکستانی پائلٹس کو برطرف نہیں کیا، بڑا اعلان کر دیا گیا

کویت(ویب ڈیسک) چند روزقبل ایک خبر سامنے آئی تھی کہ کویت ایئر ویز نے بھی 8 پاکستانی پائلٹس کو جعلی ڈگری ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ تاہم اب کویت ایئر ویز کی جانب سے اس معاملے پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق کویتی ایئر لائن کے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا کہ ان کی ایئر لائن میں جب کوئی پاکستانی پائلٹ ہے ہی نہیں تو پھر ملازمت سے نکالنے کا سوال کیسے پیدا ہو گیا۔کویت ایئر ویز (الکویتیہ) نے کہا ہے کہ’ایئرویز میں کوئی پاکستانی پائلٹ تعینات نہیں البتہ 13 پاکستانی انجینیئرز پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

‘الکویتیہ کے ٹوئٹر اکاوٴنٹ اور کویت کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع من گھڑت ہے کہ الکویتیہ نے جعلی ڈگریوں پر کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس برطرف کردیے ہیں الکویتیہ نے کہا کہ ’برطرفی کا معاملہ تو اس وقت پیش آتا جب ہمارے یہاں کوئی پاکستانی پائلٹ کام کر رہا ہوتا۔فی الوقت ایک بھی پاکستانی پائلٹ نہیں ہے کسی کو ملازمت سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔الکویتیہ نے بیان میں مزید کہا کہ’ پاکستان کے 13 انجینیئر ہمارے یہاں کام کررہے ہیں جو نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘خیال رہے کہ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کویت ایئرویز نے جعلی ڈگریوں کے معاملے کے بعد کویت ایئرویز میں کام کرنے والے پائلٹس کوبرطرف یا گراووٴنڈ کر دیا ہے۔تاہم اس تردید کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں۔

FOLLOW US