Thursday November 28, 2024

رو ز صبح خبر ملتی ہے آج جارہا ہوں ،کل جارہا ہوں, میرے سوا کوئی چوائس نہیں،ڈٹ کر مقابلہ کروں گ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو مرضی کرلیں، میرے سوا کوئی چوائس نہیں، روز صبح خبرملتی ہے آج جا رہا ہوں، کل جا رہا ہوں، اگر ان سے سمجھوتہ کرلوں تو 5سال بڑی آسانی کے ساتھ پورے کرسکتا ہوں۔ وہ آج وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ کے موقع پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے خطاب کررہے تھے۔ عشائیے میں وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے تحفظات اور مسائل سنے۔ وزیراعظم نے تمام حکومتی و اتحادی اراکین کو بجٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ معاشی اہداف اورمشکلات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ منظوری کیلئے تمام اراکین اسمبلی کل ایوان میں موجود ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے نظریے سے ہٹ کر تباہ ہوگئی۔ لیکن ہم اپنے نظریے پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

آج ان لوگوں سے سمجھوتہ کرلوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور میں بھی پانچ سال بڑی آسانی کے ساتھ پورے کرسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روز صبح خبرملتی ہے آج جا رہا ہوں، کل جا رہا ہوں، لیکن میرے سوا کوئی چوائس نہیں ہے، حلقوں میں جاتے ہیں تو عوام کہتے ہیں یہ سب آزمائے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ چینی رپورٹ کے حوالے سے میرے اوپر دباؤ تھا۔ مشرف نے اپنے دور میں دباؤ میں آکر دو مرتبہ چینی کی رپورٹ مسترد کی۔پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر پائلٹ بھرتی ہوئے، جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی۔پی آئی کی رپورٹ پر بھی دباؤ تھا، اگر چاہتا تو بہت ساری چیزیں چھپا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کروں گا۔ہر روز نئے محاذ کا مقابلہ کرتا ہوں، جلد مشکل حالات سے نکل جائیں گے۔میری کابینہ میں ہر معاملے پر کھل کر بات کی جاتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی، اس کے باوجود بجٹ نہ نئے ٹیکس لگائے اور نہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔ ہمارے اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہیں ان کے تحفظات دور کریں گے۔ اس موقع پروزیراعظم نے اجلاس میں مہاتیر محمد کی بھی مثالیں دیں۔

FOLLOW US