Thursday November 28, 2024

ذرا نم ہو تو یہ مٹّی بہت زرخیز ہے ساقی۔۔۔!!!پولیس اہلکار کا بیٹا سول جج بن گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس کے ایک اہلکار لیاقت علی کے بیٹے نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا، عدنان لیاقت نے سول جج کے مقابلے کے امتحان میں پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، کامیابی پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس اہلکار لیاقت علی اور ان کے بیٹے عدنان لیاقت کو مبارکباد دی ہے۔ ذوالفقار حمید نے بیٹے کی کامیابی پر لیاقت علی اور ان کے بیٹے کو لاہور پولیس کی طرف سے شیلڈ بھی دی۔ سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار لیاقت نے محدود وسائل کے باوجود بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلائی ۔عدنان لیاقت نے دوسروں اہلکاروں کے بچوں کےلئے مثال قائم کر دی،

پولیس اہلکار دوران سروس بہت کم وقت بچوں کو دے پاتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے سکالرشپ دئیے جارہے ہیں۔ ایسے تمام بچوں کو سکالرشپ دئیے جارہے ہیں جن کے امتحانات میں اے گریڈ ہے، لاہور پولیس اپنی سپاہ کےلیے تمام وسائل کو بروئے کار رہی ہے۔

FOLLOW US