اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار مبین رشید نے انکشاف کیا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصا ف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ان کا بلیک بیری چوری کرکے لے آئی تھیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صحافی مبین رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان طلاق کے بعد کپتان
کا بلیک بیری چوری کرکے میرے پاس لائی تھیں ۔ اور انھوںنے مجھے کہا کہ مجھے یقین ہے اس میں عمران خان اور تحریک انصاف کے حوالے سے کافی مواد ہو گا اس لئے آپ ایک کتاب لکھیں جو عمران خان کے خلاف انکشافات پرمبنی ہو۔ مبین رشید کا کہنا تھا کہ ریحام خان مجھے ایک بے بس اور مظلوم خاتون نظر آئیں ۔ مجھے لگا کہ مجھے ان کی مدد کر نی چاہیے لیکن جب انھوںنے مجھ سے کسی کی کردار کشی کرنےکےلئے کتاب لکھنے کو کہاتومیں نے انکار کر دیا ۔صحافی مبین رشید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ریحام خان نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان پٹھان ہیں یا نہیں لیکن میں پٹھان ضرور ہوں ۔ میں ان کو چھوڑوں گی نہیں۔مبین رشید کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کتاب منظر عام پر لائیں گی جو اردو اور انگریزی میں ہو گی اور یقینی طور پر عمران خان کے خلاف ہوگی لیکن ہو سکتا ہے اس سے عمران خان کو فائدہ پہنچ جائے ۔