لاہور(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکومتی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ تا ہم اس حوالے سے بحث کی جا رہی تھی کہ اس مرتبہ عید کے موقع پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں، کیونکہ عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے ریلیف دینے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔
لہذا اس سال ابھی سے پنجاب حکومت نے بڑے شہروں کی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پنجاب کے بڑے شہر اس کا مرکز بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے اس وقت لاہور کے بیشتر علاقوں کو سیل کرنے کے بعد آج مزید 8 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ۔گلبرگ، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، گارڈن ٹاون اور اندرون شہر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز 21 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تھا۔لیکن پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ان علاقوں میں سختی نہیں کی گئی جس وجہ سے لوگوں کی آمدورفت پہلے کی طرح ہی جاری رہی۔مارکیٹوں اور پلازوں میں بھی کام بھی جاری تھا۔جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اب لاہور کے کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بجائے سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اس دوران صرف دودھ ،دہی کی دکان یار گروسری اسٹورز کھلے رہیں گے اور لوگوں کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید نے کہا ہے کہ شہر میں لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہریوں کی سیفٹی کو ملخوط خاطر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے جبکہ کورونا وباء سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ تا ہم علاقوں کو سیل کرنے کے علاوہ اب بڑے شہروں میں مویشی منڈیاں بند کرنے کے حوالے سے بھی پنجاب حکومت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔