لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ روبینہ اشرف نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، انکے خاوند طارق مرزا نے بتایا ہے کہ روبینہ اشرف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ اب ٹھیک ہیں۔ روبینہ اشرف کے خاوند نے انکی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبینہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور انکا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اداکارہ کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز نے روبینہ اشرف کی طبیعت سنبھلنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے روبینہ اشرف کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ان کی بہترین سہیلی روبینہ اشرف کی طبیعت پہلے سے بہت ہے اللہ پاک اسے مکمل صحت عطا فرمائیں۔
انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی ہے کہ روبینہ اشرف کی صحت بارے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں ، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔انہوں نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔اداکارہ بشری انصاری نے روبینہ اشرف کی کورونا وائرس سے ان کی طبیعت بہتر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے ان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ روبینہ کے صحت یابی کی طرف بڑھنے پر خوش ہیں اور اپنی بہترین دوست کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ بہت جلد مکمل طور پر تندرست و توانا ہو جائیں۔ اسی حوالے سے بات کرتے گلوکار و اداکار علی ظفر نے روبینہ اشرف کو اپنا پہلا کرش قرار دے دیا۔ انہوں نے روبینہ اشرف کی طبیعت بارے دعا کی اپیل کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ان کا پہلا کرش ہیں اور بچپن میں انہیں شہزادی کہہ کر پکارتے تھے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ رابینہ اشرف کی مکمل صحتیابی کیلئے دع کریں۔