Thursday November 28, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے، نوجوان آل راونڈر شاداب خان، حارث روف اور حیدر علی کے گزشتہ روز ٹیسٹ لیے گئے تھے، انہیں فوری قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلیںڈ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کرکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان آل راونڈر شاداب خان، حارث روف اور حیدر علی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تینوں کھلاڑی فوری قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ دورہ انگلینڈ سے قبل ان تینوں کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں کرکٹرز دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہیں، گزشتہ روز ان کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

ان کے علاوہ مزید 2 کرکٹرز عثمان شنواری اور عماد وسیم کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آئی ہیں، جو منفی ہیں۔ پی سی بی نے حیدر علی، شاداب خان اور حارث روف کو 15 روز کیلئے قرنطینہ اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔ دورہ انگلینڈ سے قبل ان تینوں کھلاڑیوں کے دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروائیں جائیں گے، جن کی رپورٹس منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی 2 مرتبہ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں کے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹس ایک سے دو روز میں جاری کر دی جائیں گی۔

FOLLOW US