Thursday November 28, 2024

’’تمام صوبوں میں اسکول کھولنے کی تیاریاں‘‘ پاکستانی بچے ، والدین اور اساتذہ تیاری کر لیں ،حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’تمام صوبوں میں اسکول کھولنے کی تیاریاں‘‘پاکستانی بچے ، والدین اور اساتذہ تیاری کر لیں ، بڑا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ۔ وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے کے لیے صوبوں سے تجاویز طلب کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ان دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم اب جب پاکستان میں لاک ڈائون میں نرمی دیکھنے میں آرہی ہے تو تعلیمی ادارے کھولنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے
۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم نے 2جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں ٹرائل بنیادوںپر پاکستان میں سکول کھولنے کے حوالے سے مشاور ت کی جائے گی ۔

FOLLOW US