گڑھی خدا بخش (ویب ڈیسک ) امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت پر نہایت سنگین الزامات عائد کیے جس کے بعد اب اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز ہو چکا ہے تاہم سنتھیا نے پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کے خلاف مقدمہ کیلئے ہونے والے اخراجات کے لیے اپنے چاہنے والوں سے چندہ بھی مانگا۔ تاہم اب سے سنتھیا رچی نے بینظیر بھٹو کی آج 67ویں سالگرہ پر نہایت حیران کن پیغام جاری کرکے سب کودنگ کر دیا ہے ۔ پیپلزپارٹی آج اپنی لیڈر کی 67ویں سالگرہ منا رہی ہے تاہم اب ا س حوالے سے کورونا وائرس کے باعث کسی بڑی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔
سنتھیا رچی نے بینظیر کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جو کہ بہت سے لوگوں کی یادوں میں زندہ ہیں ، بینظیر بھٹو کو سالگرہ مبارک۔ ان کے اس پیغام پر کراچی میں مقیم یہودی برادری سے تعلق رکھنے والے فشل بینک ہالڈ نے شکریہ ادا کیا جس پر سنتھیا ڈی رچی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی بی نے پاکستان میں شیشے کی چھت توڑی جو کہ امریکہ میں ہونا ابھی باقی ہے میں ہمیشہ اس کا ذکر اس وقت کرتی ہوں جب میں غیر ملکیوں کے سامنے پاکستان کا دفاع کرتی ہوں مجھے امید ہے کہ میں ایک روز آپ کی کمیونٹی کا دور ہ کروں گی تاکہ آپ کی پاکستان میں زندگی اورایمان کے بارے میں مزید جان سکوں۔