Thursday November 28, 2024

بھارتی فوجیوں کے لواحقین کا مودی سے انصاف کا مطالبہ

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فوجیوں کے لواحقین نے مودی سرکار سے انصاف کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لداخ کے علاقے میں چین اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشین ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے بعد لواحقین کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر جائے گا لہذا معاملے کا سفارتی اور اسٹریٹجک طریقے حل تلاش کیا جائے۔یاد رہے کہ 15 اور 16 جون کی شب چینی فوجیوں سے تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، تقریبا نصف صدی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کسی جھڑپ میں ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس واقعے کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ کچھ بھارتی فوج لاپتہ ہو گئے ہیں لیکن ابتدائی طور پر بھارت کی جانب سے اس خبر کی تردید کر دی گئی تھی کہ چین کے قبضے میں کوئی بھارتی فوجی نہیں ہے، لیکن آج چین نے لیفٹیننٹ کرنل اوردو میجر سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کر دیے ہیں۔ چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں دی۔چار روز قبل وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کو زخمی کردیا تھا۔قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اب مزید کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے۔ بھارتی فوجیوں کو چین اور بھارت کے درمیان جھڑپ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔بھارتی فوجی چار روز تک قیدی بن کر چین فوج کے قبضے میں رہی۔ اس سے قبل بھارت کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ان کا کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے بلکہ بھارتی فوج نے تو آغاز میں 3 فوجیوں کی موت کی تصدیق کی تھی جو کہ بعد میں 20ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ چین نے کل 34 بھارتی فوجیوں کو قید کیا تھا۔ تا ہم اب ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے لواحقین کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر جائے گا لہذا معاملے کا سفارتی اور اسٹریٹجک طریقے حل تلاش کیا جائے۔

FOLLOW US