Monday January 20, 2025

بلڈ گروپ ’O‘والے افراد میں کورونا وائرس کا خطرہ کم ہو تا ہے؟ماہر امراض انفیکشن نے حقیقت بتا دی

امریکہ (پی این آئی) بلڈ گروپ ‘O’ والے افراد میں کورونا وائرس کا خطرہ کم ہونے کی خبروں کی تردید کر دی گئی۔ اس حوالے سے امریکہ میں مقیم اور ماہر امراض انفیکشن ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ کوئی بھی اس وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، اپنے آپ کو بلڈ گروپ کی بنیاد پر محفوظ نہ سمجھیں لہٰذا اس بات پر بحث ہی کیوں کی جائے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ؤپیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی تلقین کی ہے۔خیال رہے کہ کچھ دن قبل منظر عام پر آنے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ او بلڈ گروپ کے حامل افرادکورونا وائرس کا کم شکار ہورہے ہیں اور ہوئے ہیں جبکہبی اور اے، بی خون گروپ کے حامل افراد کرونا وائرس کا زیادہ شکار ہوئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بائیو ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کمپنی 23اینڈ می نے یہ تحقیقات کیں۔اس کے مطابق کسی فرد کے خون کا گروپ یہ تعیّن کرسکتا ہے کہ وہ کس حد تک کرونا وائرس کی زد میں آئے گا۔ اس کمپنی نے اس تحقیق میں 750000 شرکاء سے حاصل کردہ نتائج استعمال کیے ہیں۔اس نے آن لائن پوسٹ کیے گئے اپنے تحقیقی نتائج میں بتایا کہ خون گروپ او والے افراد دوسرے گروپوں کے مقابلے میں کرونا وائرس سے زیادہ محفوظ ہیں۔ان کا دوسروں کے مقابلے میں 9 سے 18 فی صد تک کم امکان ہے کہ ان کا کووِڈ19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے گا۔ 23اینڈ می کی تحقیق کے مطابق بی اور اے بی خون گروپوں کے حاملین کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ تا ہم اب ڈاکٹر فہیم یونس نے ان تمام باتوں کو مسترد کر دیا ہے جس کے مطابق کسی بھی بلڈ گروپ کے افراد کو کورونا وائرس ہو سکتا ہے۔

FOLLOW US