نیو دہلی(ویب ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کا مقدمہ سلمان خان اور کرن جوہر کے خلاف درج کرلیا گیا، سلمان خان، ایکتا کپور، کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت 8افراد نے اداکار کو خودکشی پر مجبور کیا، ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بالی وڈ کی 8 بڑی شخصیات کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں سلمان خان، ایکتا کپور، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی بھی شامل ہیں۔ مقدمہ دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ درج کروانے والے وکیل مے موقف اختیار کیا ہے کہ سشانت سنگھ کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا لہذا اسے قتل قرار دیا جائے۔ وکیل نے کہا ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی کچھ فلمیں ریلیز نہیں کی گئیں جب کہ انہیں 7 فلموں سے بھی زبردستی باہر نکالا گیا اور انکے لیے ایسی صورتحال پیدا کی گئی جس کا دباؤ لے کر انہوں نے خودکشی کرنے کو ہی واحد حل سمجھتے ہوئے اپنی جان لے لی۔ اس حوالے سے مقدمے میں نامذد نامور بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نے وضاحت پیش کی ہے کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایکتا کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ شکر ہے مجھ پر سشانت کو نہ کاسٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ اسے میں نے ہی لانچ کیا تھا، میں یہ سوچ کر انتہائی پریشان ہوں کہ کیسے ایسی سازشیں پھیلائی جا سکتی ہیں۔دوسری جانب 14جون کو خود کشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کا بیٹا ڈپریشن میں تھا۔
سشانت کی موت کے بعد سے مہاراشٹر پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔پولیس نے ابھی تک تقریبا 9 لوگوں کے بیان قلمبند کیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کہ 14 جون کو پھانسی لگا کر خودکشی کرنے والے اداکار نے کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں چھوڑا ہے۔ 34 سال کے بیٹے کے دنیا سے چلے جانے پر پر سشانت سنگھ کے والد بے بس ہوگئے ہیں۔حال میں پولیس کو دیئے گئے بیان میں انکے والد نے قبول کیا ہے کہ اپنے بیٹے کی ڈپریشن کے بارے میں کچھ نہیں پتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی ارتھی کو اپنے کندھے پر اٹھانے کا درد کیسا ہوتا ہے یہ ایک باپ سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ سشنات کے والد کا مزید کہنا ہے کہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہمیشہ کے لئے ان سے دور ہو گیا ہے ،گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔
https://www.instagram.com/p/CBh4pfvgLGr/?utm_source=ig_web_button_share_sheet









