بھارت(نیوز ڈیسک ) چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ٹی وی پر بیٹھے جنرل بخشی اپنی ہی فوج پر برس پڑے ہیں۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمہارا کرنل اور دو جوان مر گئے ہیں یہ کیا طریقہ ہے تمہارا لڑنے کا ؟ یہ کیا لاٹھی اور ڈنڈے سے لڑنے کا نیا طریقہ نکالا ہے۔ جنرل بخشی کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک ایسا کہیں ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں پریکٹیکل طور پر ان معاملات کا دیکھنا ہو گا، ہمارے فوج جوان مارے گئے ہیں، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر بھارت اور چین کے درمیان لداخ کے علاقے میں جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد چینی فوج نےجھڑپ میں20بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ برطانوی اخبار نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کو خود بھی اس بات کے بارے میں علم نہیں ہے کہ جوان زندہ ہیں یا مارے گئے ہیں۔ ان کے لاپتا ہونے والے فوجیوں کے بارے میں حتمی طور پر یہ اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ وہ زندہ یا مارے جاچکے ہیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر رونما ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کئی ہفتوں سے سرحد پر تناﺅ جاری ہے اور فریقین کی جانب سے اضافے دستے سرحد پر تعینات کردیے گئے تھے‘
ساڑھے تین ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مستقل بنیادوں پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہاں باقاعدہ طور پر سرحد پر حد بندی نہیں کی گئی لیکن کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔ تا ہم اب کئی دنوں سے جاری چین اور بھارت کے درمیان جھڑپ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جس پر بھارتی حکومت اور فوج کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔









