اسلام آباد (ویب ڈیسک) لندن پہنچنے ہی نوازشریف کی جعلی پلیٹیں چمچوں میں تبدیل ہوگئیں، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے لیڈر کو پھائے چڑھا دیا وہ بیچارا جعلی پلیٹیں لے کر لندن بیٹھا ہے، یہ کہتے ہیں کہ رضا باقر اور حفیظ شیخ کو ای سی ایل پر ڈالیں، میرا تو ای سی ایل سے اعتماد ہی اُٹھ گیا ہے، اگر آپ جعلی پلیٹیں جو کہ باہر پہنچتے ہی چمچوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، وہ دکھا کر ای سی ایل سے فرار ہو سکتے ہیں تو ای سی ایل پر ڈالنے کا فائدہ کیا؟ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کہتا پانامہ کو لوگ بھول جائیں گے،
خواجہ آصف نے اپنے لیڈر کو پھائے چڑھا دیا وہ بیچارا جعلی پلیٹیں لے کر لندن بیٹھا ہے ۔خواجہ آصف کی دعائیں بہت خطرناک ہوتی ہیں۔ جیسے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوگئی ہے، مجھے تو ڈر ہے کہ اگلے الیکشن میں انہیں سیٹ ہی نہ ملے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی اسد عمر نے کہا ہ کہ عمران خان 22 سال سیاسی جدوجہد کرنے کے بعد وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے‘ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت لاک ڈائون کی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکی‘ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ کیا گیا‘ رواں سال مارچ تک ہمارے محصولات میں 17 فیصد اضافہ ہو رہا تھا‘ بجٹ میں بلوچستان کے لئے سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں‘ سکھر سے حیدرآباد تک موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بنائی جائے گی‘ دیامر بھاشا‘ داسو اور مہمند ڈیم پر کام شروع ہے۔پیر کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کورونا سے ہم سب کو محفوظ رکھے‘ جو اس کا شکار ہوئے ان کی مغفرت کرے۔ یہ کہا گیا کہ حکومت کی ناقص پالیسی سے کورونا پھیلا اور لوگ اس کا شکار ہوئے۔ عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہوتے ہیں۔ کورونا 180 ممالک میں ہے اور عمران خان کی حکومت صرف یہاں ہے۔