ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے دنیا کوہلا کر رکھ دیااور لوگ اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسی کیا بات تھی جس نے 34سال کی عمر میں انہیں خودکشی پر مجبور کر دیا۔ اب اداکار ارجن کپور نے سشانت راجپوت کے ساتھ ہونے والی اپنی آخری چیٹنگ کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے ایک ایسا حوالہ دیا ہے جو ممکنہ طور پر ان کی ڈپریشن اور خودکشی کی وجہ ہو سکتا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ چیٹنگ ارجن اور سشانت کے درمیان 18ماہ قبل ہوئی تھی جب سشانت کی فلم کیدرناتھ ریلیز ہوئی تھی۔فلم کی ریلیز کے بعد سشانت نے سوشل میڈیا پر اپنی آنجہانی والدہ کے بارے میں انٹرنیٹ پر لکھا، جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی پر اپنی والدہ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔
اس پر ارجن کپور نے انہیں پرسا دینے کے لیے فیس بک پر انہیں میسج کیا اور فلم کی کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ والدہ کے انتقال پر دلاسا بھی دیا۔ ارجن نے سشانت سے کہا کہ ”وہ تمہاری کامیابی دیکھ رہی ہے اورتم پر فخر کر رہی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں ان کے اہلخانہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ماہ بعد ان کی شادی ہونے والی تھی۔بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مقیم سشانت سنگھ راجپوت کے ایک کزن نے انڈیا ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آنجہانی اداکار کی نومبر میں شادی ہونے والی تھی۔ ان کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں خاندان کےبعض افراد بہت جلد ممبئی شفٹ ہونے والے تھے لیکن اس سے پہلے ہی سشانت کی موت کی خبر مل گئی۔ سشانت کے کزن نے یہ نہیں بتایا کہ آنجہانی اداکار کی کس لڑکی کے ساتھ شادی ہونے والی تھی۔خیال رہے کہ اتوار کے روز بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی تھی، 34 سالہ اداکار کی پھندے سے لٹکتی لاش ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ سے ملی تھی۔