Friday November 1, 2024

سندھ حکومت نے 21 ڈبل کیبن گاڑیاں کیوں خریدیں؟ حقیقت کُھلتے ہی ناقدین کو سبکی کا سامنا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان میں اپنے حصے کی رقم سے پلان کے تحت 21 ڈبل کیبن گاڑیاں خرید لی ہیں۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے پہلے مرحلے میں سندھ کو 286 ملین روپے دینے ہیں،سندھ نے وفاق کے نیشنل ایکشن پلان میں اپنے حصے کی رقم سے 21 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدی ہیں اور ٹریکٹر ماؤنٹڈ اسپریئر،جی پی ایس اور کیڑےمار ادویات بھی لی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے خریدی گئی

گاڑیاں سروے اینڈ سرویلنس اور اسپرے کے لئے استعمال ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت نے گزشتہ سال سنگل کیبن گاڑیاں خریدی تھیں، ایک بھی ڈبل کیبن نہیں لی گئی، اس وقت ڈبل کیبن گاڑیاں محکمے کو وفاق کےنیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے خریدنی پڑی ہیں۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت مالی بحران کے باوجود ٹڈی دل کےخاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

FOLLOW US