پیرس (ویب ڈیسک) 4 ممالک کا اپنے شہریوں کو رواں سال حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ، اںڈونیشیا، ملائیشیا اور بھارت کے بعد اب فرانس کی مسلم کونسل نے بھی فرانسیسی مسلمانوں کو حج ادائیگی کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلاو کے باعث رواں سال حج کے انعقاد کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
اس حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے تاحال غور فکر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 4 ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال شہریوں کو حج ادائیگی کی اجازت نہ دی جائے۔ ان ممالک میں انڈونیشیا، ملائیشیا، بھارت اور فرانس شامل ہیں۔ سب سے پہلے انڈونیشیا وہ ملک تھا جس نے اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس وبا کے پھیلاو کے باعث رواں سال اس کے شہریوں کو حج ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ اس کے بعد بھارت اور پھر آج ملائیشیا اور فرانس نے بھی اعلان کر دیا کہ ان کے شہریوں کو کرونا وائرس پھیلاو کے پیش نظر رواں برس حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دوسری جانب گلف نیوز نے برطانوی نشریاتی ادارے فائنانشل ٹائمز کا حوالے دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام رواں برس کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے حج نہ کروانے پر غور کر رہے ہیں۔
فائنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے ایک آفسر نے بتایا ہے کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لیے حج کے حوالے سے کئی امکانات پر غور کیا جارہا ہے اور یہ پہلو بھی زیرِ فور ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شاید حج نہ کروایا جائے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو 1932 میں سعودی عرب کی آزادی کے بعد یہ ایسا پہلا موقع ہوگا کہ حج کا انعقاد نہیں ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعودی حکام حج ادائیگی کے حوالے سے تمام اسلامی ممالک سے مشاورت کرنے کے بعد ممکنہ طور پر 15 جون تک حتمی اعلان کر سکتے ہیں۔