Friday November 1, 2024

بریکنگ نیوز: اسے کہتے ہیں گُڈ گورننس۔!!وزیر اعظم کی ہدایت پر بے روزگار اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اقدامات شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرونا وبا کے باعث بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ثانیہ نشتر، معید یوسف، عثمان ڈار اور اہم اداروں کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ اینڈ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ہنرمندوں کو دوبارہ ورک فورس میں شامل کیے جانے کے پلان پر مشاورت کی گئی،

اس کے لیے کامیاب جوان، احساس پروگرام اور تکنیکی تربیتی اداروں سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرونا وبا کے باعث 2 لاکھ پاکستانی مزدور اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، وطن آنے والے ہنر مند کارکنوں کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہے، اجلاس میں مہینوں سے بے روزگار اوورسیز پاکستانیوں کو مالی مدد پہنچانے پر بھی غور کیا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، ہمیں کٹھن حالات میں ہم وطنوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ پاکستانی مزدوروں کو سہولتیں دی جائیں۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی محنت کشوں کو دوبارہ ورک فورس کا حصہ بنایا جائے گا، ان کی محفوظ وطن واپسی کے ساتھ روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

FOLLOW US