Wednesday January 22, 2025

سندھ میں 10 سال بعد پیپلز پارٹی سے اقتدار چھیننے کا امکان پیدا ہوگیا

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ میں 10 سال بعد پیپلز پارٹی سے اقتدار چھیننے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے آئندہ انتخابات قریب آتے ہیں جہاں ملک بھر میں سیاسی اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے، وہین سندھ میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 10 سال بعد پہلی مرتبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کا

امکان پیدا ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی سے وابستہ صوبے کے کئی بااثر سیاسی خاندانوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی باعث 2018 کے الیکشن میں سندھ میں پیپلز پارٹی کیلئے اپ سیٹ شکست کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جن سیاسی خاندانوں نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرنے کیلئے غور شروع کردیا ہے، ان میں مخدوم خاندان، مہر خاندان، جونیجو خاندان اور دیگر شامل ہیں۔ ان تمام خاندانوں کی جانب سے آپس میں خفیہ مذاکرات بھی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ آتے ہی سندھ میں سیاسی تبدیلیوں کا آغاز ہو جائے گا۔

FOLLOW US