Wednesday January 22, 2025

آصف زرداری اور عمران خان کا ہاتھ ملانا اچھا شگون ہے ن لیگ سے رابطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ شہباز شریف کو کام کامینڈیٹ نہیں دیا جائے گا۔نواز شریف سے پہلے جیسے روابط نہیں ہیں لیکن میں ن لیگ سے رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں ن لیگ سے رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہوں۔چوہدری نثار کا پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان

سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے دوستی ہے۔ لیکن سیاسی تعلق کبھی نہیں رہا۔عمران خان سے پچھلے تین سال سے رابطہ نہیں ہوا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے نواز شریف سے کوئی روابط نہیں ہیں۔ خدشہ ہے کہ شہباز شریف کو کام کامینڈیٹ نہیں دیا جائے گا۔لیکن اگر شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا جائے تو کئی امور میں بہتری آ سکتی ہے۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات سے ابہام دور نہیں ہوئے بلکہ بڑھے ہیں۔۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکہ کے نائب صدر سے ملاقات بھی سمجھ سے باہر ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میری اور زرداری کی سیاست بہت مختلف ہے۔اور آصف زرداری اور عمران خان کا ہاتھ ملانا اچھا شگون ہے۔

FOLLOW US