Sunday January 19, 2025

پاکستان کو دورہ انگلستان!! متوقع کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے، شائقین کرکٹ کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیسٹ اور ٹی 20 اسکواڈ کا انتخاب، قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو گا،چیف سلیکٹر مصباح الحق ویڈیو لنک پر تمام سلیکٹرز سےمشاورت کریں گے۔ سکواڈ کا اعلان ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول طے پانے کے بعد کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پی سی بی تین سے چار اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھجوانے کا خواہش مند ہے،ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈ کے 25 کھلاڑیوں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ،اجازت ملنے پر 28 سے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا،ایمر جنگ کیٹیگری کے 21 کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں، فواد عالم ، عمران خان سینئر، بلال آصف ، محمد موسی ، روحیل نذیر کانام زیر غور ہے۔خوش دل شاہ ، آصف علی ، کاشف بھٹی، ظفر گوہر ،محمد حفیظ ، شعیب ملک ، وہاب ریاض ، محمد عامر کے نام بھی زیر غور ہے،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹربھی انگلینڈ بھجوایا جائے گا ،حساس صورتحال میں ٹیم انتظامیہ میں ڈاکٹر کی شمولیت ضروری قرار ہے،قومی ٹیم نے انگلینڈ میں کم از کم 10 ہفتے گزارنا ہیں ،سکواڈ میں بھی کھلاڑیوں سمیت 40 افراد ہو سکتے ہیں،ڈاکٹر سہیل سلیم کو ٹیم انتظامیہ میں شامل کرنےپر غور جاری ہے۔یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اب تک تقرباً 75 لاکھ مریض سامنے آچکے ہیں،چار لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 37 لاکھ سے زیادہ ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے معاملات متاثر ہوئے ہیں،لاک ڈائون کے پیش نظر سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں،کھیلوں کے ایونٹ منسوخ کردیے گئے ہیں،پاکستان میں جاری پی ایس ایل کو بغیر سیمی فائنلز،فائنل کے ختم کرنا پڑا،آئی پی ایل کا آغاز بھی نہ ہوسکا۔اب عالمی ایونٹ ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد بھی دائو پر لگا ہوا ہے۔حالات بہتر ہوئے تو کرکٹ کے میدان پھر آباد ہوں گے نہیں تو اسی طرح مایوسی چھائی رہے گی۔

FOLLOW US