Sunday January 19, 2025

آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے وزیر اعظم کا بڑا اقدام، وہ فیصلہ کر لیا جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں استحکام کیلئے گندم امپورٹ کی جائے گی، وزیراعظم نے گندم کی امپورٹ کیلئے تمام رکاوٹیں ختم کردیں، نجی سیکٹر جتنی گندم چاہے منگوا سکتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے گندم کی امپورٹ پر پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے سے قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔ گندم درآمد ہوئی تو قیمتیں نیچے آجائیں گی۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر قدم اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کی امپورٹ کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کر دی ہیں۔فیڈرل گورنمنٹ کی ڈیوٹی معاف، پرائیویٹ سیکٹر جتنی چاہے گندم منگوا سکتا ہے۔ نجی سیکٹر جتنی گندم چاہے منگوا سکتا ہے۔وزیر اعظم نے گندم کی درآمد پر رکاوٹیں دورکر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کو آٹے اور گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی سفارشات ترتیب دینے کا کام سونپ دیا ہے۔ آٹے پر ہر ایک کو سبسڈی فراہم کرنا جائز بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے لئے طریقہ کار بدلنے پرکام شروع کر دیا گیا ہے۔ جس میں احساس پروگرام کا ڈیٹا اور یوٹیلیٹی سٹورز کو استعمال میں لائیں گے۔واضح رہے گندم کی قلت کے باعث فلوملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی ہے، جس پر نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی سادہ روٹی 8 روپے جبکہ نان 15 روپے کا کر دیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت آٹے کی بوری 800 روپے تک جبکہ فائن کی بوری 1200 روپے تک مہنگی ہو چکی ہے۔اس قیمت میں اضافے کے بعد 100 گرام کی سادہ روٹی 8 روپے جبکہ 120 گرام کا نان 15 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائس چئیرمین میر داد خان کا کہنا تھا کہ اگر چکی مالکان کو آٹا کم قیمت پر دیا جائے گا تو وہ کم قیمت پر روٹی دیں گے، تندور مالکان اپنا مزید نقصان نہیں کر سکتے، قیمت میں اضافے کے بعد آج پورے شہر میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمت پر روٹی دی جائے گی۔

FOLLOW US