سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنرنے بال ٹمپرنگ کے معاملےپر اپنی قوم مداحوں اور اہل خانہ سے معافی مانگ لی ہے ۔ ایک نیوز کانفرنس کے دوران روتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ان کی غلطی سے ان کے چاہنے والوں ، آسٹریلین عوام اور کرکٹ کے مداحوں کو دکھ ہوا۔ جس پر وہ ہر ایک سے
معافی مانگتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ اب شاید وہ اپنے ملک کی طرف سے نہیں کھیل سکیں گے ۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر اور ان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹمپرنگ میں ملوث پائی گئی تھی جس کے بعد وارنر اور کپتان سمتھ کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ تاہم وارنر نے عندیہ دے ڈالا کہ وہ اب اپنے ملک کی طرف سے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔