لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کودینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیصلہ سری لنکا میں کورونا کی بہتر صورتحال کے باعث کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی اجلاس میں میزبانی سری لنکا کو دینے کی پیشکش پی سی بی نےکی ، جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے تیار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ سری لنکن حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ہو گا جبکہ دونوں بورڈز میں طے ہوا کہ پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ یاد رہے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں برس سری لنکن بورڈ کو ایشیا کپ کی میزبانی کی مشروط پیش کش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کردی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئندہ ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کے بجائے پاکستان کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی رواں سال کے بدلے اگلے ایشیا کپ کی میزبانی کی خواہش رکھتا ہے، سری لنکن بورڈ اپنا فیصلہ اے سی سی اجلاس میں واضح کرے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا ہے۔