Wednesday October 23, 2024

ری خبریں آنا شروع۔!!! معروف ٹی وی میزبان ’’شفاعت علی‘‘ کے متعلق افسوسناک خبر۔۔۔ گھر میں کہرام مچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے- چین کے شہر ووہان سے پھیلے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے کے بعد پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا دن بہ دن اس وبائی مرض کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ملک بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے ہر کوئی اس وبا کے خوف سے سہما ہوا ہے- پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شفاعت علی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں کچھ مثبت کرنے کی ضرورت تھی جب کورونا نے کہا ہو کوئی ساڈے لائق!۔ شفاعت علی نے لکھا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے آپ سب کے پیار کی ضرورت ہے- شفاعت علی کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معروف صحافی اقرارالحسن نے دعاؤں اور نیک خواہشتا کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سے آپ کی صحت اور تندرستی کے لئے دعا گو ہوں- احمد وقاص گورائیہ نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ چار دن کے لئے آواز بدل کر عمران خان بن جائیں۔ علامات ادھر چلی جائیں گی- واضح رہے کہ شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔انہیں بظاہر کرونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔شیخ رشید احمد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق 2 ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔اسی طرح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔

FOLLOW US