Wednesday October 23, 2024

چیف جسٹس سے کیا بات چیت ہوئی؟؟ وزیراعظم نے ایک ایک لفظ کھل کر بتا دیا

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا فریادی بن کرچیف جسٹس سے ملنے گیا تھا۔ جمعہ کو سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں ملک کا سربراہ ہوں ،چیف جسٹس بھی ایک ادارے کو ہیڈ کررہے ہیں ،میری ان سے ملاقات ملکی حالات کے اوپر تھی، میں ان کے پاس اس ملک کافریادی بن کر گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں کسی نہ کہا کہ کہ ٹائمنگ ٹھیک نہیں یہ کیسی سیاست ہے؟میں نے ان سے جو باتیں کی اس

میں میرے گواہ چیف جسٹس خود ہیں اس سے زیادہ میں کوئی نہیں با ت کرنا چاہتا ،اپنے طورپر انہوں نے جو بتانا تھا وہ بتاچکے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس ملاقات میں صرف ملکی حالات کے اوپر بات ہوئی یہ کوئی ذاتی ملاقات نہیں۔

FOLLOW US