Friday November 29, 2024

امریکا میں سیاہ فام شہری کے قتل میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی پر درجنوں پولیس اہلکار احتجاجاََ مستعفی ہوگئے

یویارک ۔ (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ریاست بفلو پولیس محکمے کے 57 اہلکاروں نے اپنے دو ساتھیوں کی معطلی کے فیصلے کے خلاف احتجاجاًً سپیشل سکواڈ سے استعفے دے دیے ہیں۔ بفلو پولیس محکمے کے دو اہلکاروں کو اس لیے معطل کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک 75 برس شخص کو زمین پر گرایا، فٹ پاتھ پر سر لگنے سے بزرگ شہری کو شدید زخم آئے۔

یہ واقعہ نیاگرا سکوائر میں پیشآیا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے 75 برس کے بزرگ شہری کو گرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد دو اہلکاروں کو معطل کیا گیا جس پر احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ پولیس کی یونٹ کے 57 اہلکاروں نے استعفے دیے۔

FOLLOW US