Wednesday January 22, 2025

امریکی نوجوان کا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ، پونے چار انچ منہ کھول دیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی نوجوان کا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ، پونے چار انچ منہ کھول دیا۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے ’فلپ انگس‘ نے حال ہی میں سب سے بڑا منہ کھولنے کا علامی ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔فلپ کا منہ پونے چار انچ یعنی 9.52 سینٹی میٹر کھلتا ہے، اس حساب سے ٹینس کرکٹ گیند اور سیب سے بڑا منہ کھولتے ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے فلپ کو اعزاز دیا کیونکہ اس سے قبل یہ ٹائٹل عیساک جون سن نامی امریکی شہری کے پاس تھا جن کا منہ 8.8 سینٹی میٹر کھلتا تھا۔فلپ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار 9 یا دس سال کی عمر میں پتہ چلا کہ اُن کا منہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں بڑا کھلتا ہے، یہ سن کر وہ پریشان ہوئے مگر والدین نے حوصلہ افزائی کی اور احساس کمتری کو دور کیا۔انہوں نے بتایا کہ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے غور کرنا شروع کیا۔ ’واقعی ایسا تھا کیونکہ لوگ برگر آرام سے نہیں کھاسکتے جبکہ میں ایک ہی نوالے میں آرام سے بن کباب کو توڑ سکتا ہوں‘۔

FOLLOW US