Saturday November 30, 2024

وزیرِ اعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، شاہ محمود اسد عمر، معید یوسف ہمراہ

اسلام مآباد:وزیرِ اعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، شاہ محمود اسد عمر، معید یوسف ہمراہ۔وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز کے ساتھ امن کی بحالی کے لئے پاکستانی کاوشوں کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

FOLLOW US