اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی جبکہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ملازمین کے دفتری اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات کو وفاقی اداروں سے منسلک ملازمین ی ڈیوٹی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی ، جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کر دی گئی ہے۔جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ عید قبل پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹیوں اور بازاروں کے اوقات کاربھی بڑھا دیئے گئے تھے۔ تاہم لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے 31 مئی کوکابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔مارکیٹوں کے نئے وقات کار شام 5 بجے سے بڑھا کررات10بجے تک ہوں گے، اوقات کار بڑھانے کا باضابطہ اعلان کردیا کیا گیا تھا ۔وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے نئے اوقات کار سے متعلق اپنے بیان میں باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے ہیں، اوقات کار بڑھانے کا اطلاق آج سے عید الفطر تک ہوگا۔ وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں اورشاپنگ مالز کے نئے اوقات کار شام5 بجے سے بڑھا کررات 10بجے تک کردیے گئے ہیں۔مزید برآں میاں اسلم اقبال نے ماڈل بازار جوہر ٹاؤن کے دورہ میں کہا کہ یہ درست ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی بندش سے پولٹری کی صنعت کو نقصان ہوا ہے ہم اس انڈسٹری کو چلائیں گے اور کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے، پولٹری انڈسٹری کو فروغ دیں گے اور اسکے تحفظات دور کئے جائیں گے، ہم ان کے ساتھ ہر وقت بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔