Monday November 24, 2025

اگر ایٹم بم اتفاق فاونڈری میں تیار ہوا ہے تو پھر قوم شریف خاندان کو اس کا کریڈٹ دینے کو تیار ہے، فیاض الحسن چوہان کی نئی شرارت

لاہور:اگر ایٹم بم اتفاق فاونڈری میں تیار ہوا ہے تو پھر قوم شریف خاندان کو اس کا کریڈٹ دینے کو تیار ہے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو شرم آنی چاہیے، پوری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف ایٹمی دھماکوں کے سخت خلاف تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگر ایٹم بم اتفاق فاونڈری میں تیار ہوا ہے تو پھر قوم آل شریف کو کریڈٹ دینے کو تیار ہے، نواز شریف عالمی قوتوں کے ساتھ مالی لین دین کے لئے تیار تھے، ان کے دور کے وزیر خارجہ گوہر ایوب نے اپنی کتاب میں اس بات کا اعتراف کیا ہے۔